سوڈان : لڑائی میں 400 مخالف فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ

sudan

sudan

سوڈان : (جیو ڈیسک)سوڈان کے حکام نے تیل کے ذخائر والے علاقے ہیگلیگ میں لڑائی کے دوران 400 مخالف فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔جنوبی سوڈان نے اتوار کو علاقے سے اپنا انخلا مکمل کرلیا اور سوڈان کے حکام کے دعوں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے پر دونوں ملکوں حق ملکیت کے دعویدار ہیں اور شمال سے آزادی کے ایک سال سے بھی کم عرصے میں شروع ہونے والی جھڑپوں کے باعث کسی بھی بڑی جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

جنوبی سوڈان کا کہنا ہے کہ اس نے بین الاقوامی دبا میں اپنی فوجیں علاقے سے نکالی ہیں لیکن سوڈان نے کہا ہے کہ شکست کے قریب ہونے کی وجہ سے جنوبی فوجیں بے دخل ہوئی ہیں۔بین الاقوامی برادری دونوں ملکوں کو تیل کی آمدن اور شہریت کے مسائل سمیت دیگر تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتی آرہی ہے۔