سوہدرہ میں منشیات فروشی اور قماربازی کا دھندہ عروج پرپہنچ گیا
Posted on March 19, 2012 By Geo Urdu گجرات
سوہدرہ : سوہدرہ میں منشیات فروشی اور قمار بازی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ، مقامی پولیس کی عدم توجہی اور مسلسل فرائض سے چشم پوشی کے باعث علاقہ سوہدرہ سہراب گوٹھ کا منظر پیش کر رہا ہے ، جوئوں کے ڈوں پر روزانہ لاکھوں کی ہار جیت ہو رہی ہے ، نوجوان راتوں رات کروڑ پتی بننے کے لالچ میں گھر کی جمع پونجی ان اڈوں پر جوئے کی نظر کر چکے ہیں ، اور خود محتاج ہو بھکاری بنتے جا رہے ہیں ادھر منشیات کے بیوپاری روزانہ بیرون شہروں سے لاکھوں کی منشیت خرید کر کے گرد و نواح کے علاقوں میں انتہائی خفیہ اور منظم طریقے سے سپلائی کر رہے ہیں ، جس کی وجہ سے علاقہ کا ہر تیسرا نوجوان شراب چرس اور ہیرئوین جیسے جان لیوا زہر کا شکار ہو چکا ہے ، پولیس کے ناقص گشت کی بناء پر یہاں ہر قسم کا نشہ شہر کے اندر اور باہر کے ڈیروں اور قبرستانوں سے منشیات میں مبتلا افراد کو باآسانی مل رہا ہے ، پولیس کی اس سلسلے میں مسلسل خاموشی شہریوں کے لئے سوالیہ نشان بن چکی ہے ۔