سویڈن(جیوڈیسک)سویڈن اور جرمنی نے اسرائیل سے مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی بستیوں کی تعمیر روکنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
سویڈن کی حکومت نے اسرائیل سفیر کو طلب کیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں نئی غیرقانونی بستیوں کی تعمیر پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبل برطانیہ ، جرمنی اور فرانس کی حکومتیں بھی اسرائیلی سفارت کاروں کو طلب کر کے اپنے خدشات سے آگاہ کر چکی ہیں۔ یورپی یونین کے متفقہ اعلامیہ کے مطابق مشرقی مقبوضہ بیت المقدس میں 300 نئے گھروں کی تعمیر سے امن عمل کو شدید نقصان پہنچے گا۔