سویڈن کے تاریخی فٹ بال سٹیڈیم کو عوام کیلئے کھول دیا گیا

Sweden

Sweden

سویڈن (جیوڈیسک) سویڈن کے شہر سٹاک ہوم کا تاریخی فٹ بال سٹیڈیم عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ سٹاک ہوم فٹ بال سٹیڈیم میں آنے والے ہزاروں کی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ فٹ بال کے دیوانے اپنی مدد آپ کے تحت سٹیڈیم کی بند کرسیوں کو کھول کر سیدھا کرنے لگے اور انہیں بیٹھنے کے قابل بنایا کچھ شہری تو ٹوٹی کرسیوں کو یاد گار کے طور پر رکھنے کے لیے انہیں ساتھ ہی لیکر چلتے بنے۔

سٹیڈیم میں کچھ شائقین اپنے لائے ہوئے فٹ بال کے ساتھ کھیلتے بھی نظر آئے ۔ تاریخی سٹیڈیم کو آخری بار 1958 کے ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا تھا جس میں برازیل نے میزبان سویڈن کو پانچ دو سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔