سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 5 سو 46 ارب روپے فراہم کر دیے

State Bank

State Bank

سٹیٹ بینک (جیوڈیسک)منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت دور کرنے کیلئے مرکزی بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن میں حکومتی تمسکات خرید لیے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منی مارکیٹ سسٹم کو پانچ سو چھالیس ارب روپے کی فراہمی پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز اور ٹریژڑ ی بلز خرید کر کی گئی۔ خریدے گئے بلز پر شرح منافع نو اعشاریہ صفر ایک فیصد طے پایا ہے۔ سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن کیلئے مجموعی طور پر پانچ سو سیتالیس ارب روپے کی پیشکش فراہم کیں۔