سٹیٹ بینک (جیوڈیسک) عید کے موقع پر بینکوں کو رقم کی قلت کے پیش نظر مرکزی بینک نے 75 ارب روپے سے زائد کی رقم بینکوں کو فراہم کردی ہے۔عید خریداری کے باعث عوام کی جانب سے بینکوں سے رقم نکالنے سے بینکوں کو رقم کی قلت کا سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی بینک نے بینکوں کو 75 ارب 50 کروڑ روپے فراہم کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم بینکوں کو 10 فیصد سے زائد شرح سود پر اسٹیٹ بینک نے فراہم کی ہے۔