پیپلزپارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری اور رجسٹرارسپریم کورٹ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل ان کی شکایت کا نوٹس لے۔
سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی کا کہنا تھا ان کیخلاف کوئی الزامات تھے تو ہتک عزت کا دعوی دائرکیا جاتا۔ الزامات ثابت ہوئے تو وہ سینیٹ کی نشست سے دستبردار ہوجائیں گے۔ فیصل رضا عابدی نے کہا کہ انہیں وہ گھر دکھایا جائے جس کے لیے چیف جسٹس نے قرض لیا۔ فیصل رضاعابدی نے کہا ان پرفرقہ واریت پھیلانے کا الزام لگایا گیا جو درست نہیں ہے۔