سپریم کورٹ (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں وزیرداخلہ رحمان ملک کو آج طلب کیا ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا ۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ متعدد ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کے ارکان دوہری شہریت رکھتے ہیں۔
عدالت عظمی نے رحمان ملک کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش ہونے اور ان دوہری شہریت کے حامل ارکان کی فہرست فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ نے سیکریٹری اطلاعات سے رحمان ملک کی بیس اور اکیس ستمبر کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے ۔