لاہور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے اگر سپریم کورٹ رخصت ہوئی تو پھر جمہوریت بھی چلی جائے گی۔ عمران خان لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان کے والد کی رسم قل میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کو آئین کی پاسداری کرنی چاہئے وہی ملک ترقی کرے گا جہاں آئین کی پاسداری ہوگی، اپنی کرپشن بچانے کیلئے چیف جسٹس پر الزامات لگا ئے جا رہے ہیں، صدر اور وزیراعظم کے پاس عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے ۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کے کہنے پر وزیرستان میں آپریشن کیا گیا تو ملک تباہ ہو جائے گا، وزیرستان میں آپریشن ناگزیر ہے تو پہلے پارلیمنٹ میں اس پر بحث کرائی جائے۔