متنازع میمو کیس کی باقاعدہ سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے۔ میمو کے معاملے پر حکومت اور فوج کے دو مختلف موقف سامنے آچکے ہیں۔ میمو کیس میں صدر آصف علی زرداری کے سوا تمام فریقین نے جواب داخل کرا دیئے ہیں۔ ن لیگ نے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ جس میں لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کو میمو کیس میں فریق بنانے کی درخواست کی گئی ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ کینیڈین شہری شفقت اللہ کے میمو سے متعلق خط کو پیٹیشن میں تبدیل کرکے صدر،وفاق،آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کو نوٹس جاری کر چکی ہے۔