اسلام آباد: (جیو ڈیسک) سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی سماعت آج پھر ہو گئی۔ سماعت میں آئی ایس آئی کی جانب سے سیاستدانوں میں رقوم تقسیم کیے جانے کے یونس حبیب کے بیان پر جرح کی جائے گی۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ اصغر خان کیس کی سماعت کرے گا۔ گذشتہ سماعت کے موقع پر سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل مرزا اسلم بیگ نے اپنے اوپر لگائے گئے اس الزام کی تردید کی تھی کہ رقوم ان کی ہدایت پر تقسیم کی گئیں۔ تاہم انہوں نے یہ بات تسلیم کی کہ انہیں اس معاملے کا علم تھا۔ عدالت کی جانب سے اس آبزرویشن پر کہ یہ معاملہ تحقیق طلب ہے۔ اسلم بیگ کی جانب سے ان کے وکیل کا موقف تھا کہ عدالت جس طریقے سے چاہے انکوائرای کرے انہیں کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔
سماعت میں اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق عدالت کو آگاہ کریں گے کہ ماضی میں سماعت کے دوران ہونی والے جرح اور اس ضمن میں مہران بینک کمیشن کی رپورٹ خفیہ رکھی جانی چاہیے یا نہیں۔