اسلام آباد : (جیو ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کو بھی نمٹائے۔ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کا کہنا تھا کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی کو بلایا گیا، ویسے ہی نواز شریف کو بلایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت نے ہمیشہ عدالتوں کے سامنے سر جھکایا، وہ نواز شریف سے پوچھتے ہیں کہ کیا وہ کبھی کسی پولیس افسر کے سامنے پیش ہوئے۔