اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے اوگرا عمل درآمد کیس میں توقیر صادق کی گرفتاری سے متعلق نیب اور ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
جسٹس جواد ایس خواجہ اورجسٹس خلجی عارف حسین نے اوگرا عمل درآمد کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آئی جی موٹروے کو حاضری سے مستثنی قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر لیگل ایف آئی اے اعظم خان نے عدالت کو بتایا کہ دبئی حکام کو بتادیا ہے کہ توقیرصادق کا پاسپورٹ منسوخ کردیا گیا ہے لہذا اسے ڈی پورٹ کیا جائے۔
سپریم کورٹ نے نیب اور ایف آئی اے سے بھی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔