سپریم کورٹ (جیوڈیسک)وفاق نے دہری شہریت سے متعلق سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ جس میں بتایا کیا گیا ہے رحمان ملک نے کبھی نہیں کہا ان کے پاس اراکین اسمبلی کی دہری شہریت کے بارے میں معلومات ہیں۔
وفاق کا جواب ایڈووکیٹ نے آن ریکارڈ جمع کرایا جس میں واضح کیا گیا ہے کہ رحمان ملک سے منسوب بیان سیاق و سباق ہٹ کر شائع ہوا، جس کی وزارت داخلہ نے تردید کی جو تئیس ستمبر کے اخبارات میں شائع ہوئی۔ جواب کے ساتھ اخباری تراشے بھی منسلک ہیں۔
عدالت پہنچنے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا ان کے پاس دہری شہریت والوں کی فہرست نہیں۔عدالت کو جو پوچھنا ہے الیکشن کمیشن سے معلوم کرے۔