اسلام آباد : (جیو ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے کہا ہے کہ پارٹی سپریم کورٹ کے ہر فیصلے کا احترام کرے گی۔ پارٹی عدالت کا ہر فیصلہ قبول کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار مختلف رہنماوں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرے گی تاہم وزیراعظم کے حق میں جذبات کے اظہار کا حق رکھتے ہیں۔
وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے منتظر ہیں۔ فیصلے کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔وزیر دفاع احمد مختار نے کہا کہ وزیراعظم کا پیدل سپریم کورٹ آنا عدلیہ کا احترام کرنے کا ثبوت ہے۔عدالتوں میں کھڑے ہیں، ریلیف نہیں مل رہا۔
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی آ ئین کے مطابق اقدامات کریں گے اور سپریم کورٹ جانا پاکستان پیپلز پارٹی کے لئے کوئی نئی بات نہیں۔