سپریم کورٹ : کل میمواسکینڈل پردرخواستوں کی سماعت کریگا

supreme court

supreme court

اسلام آباد : (جیو ڈیسک)سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کل میمو اسکینڈل کے حوالے سے حسین حقانی، طارق اسد ایڈووکیٹ اور میمو کمیشن کی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔حسین حقانی نے اپنی درخواست میں استدعا کی ہے کہ پاکستان میں جان کو خطرے کے پیش نظر منصور اعجاز کی طرح ان کا بیان بھی ویڈیو لنک کے زریعے ریکارڈکیا جائے۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے عدالت میں یہ درخواست دی ہے کہ حسین حقانی کو طلب کرنے پر اڑتالیس گھنٹوں میں پاکستان پہنچنے کی شرط پر بیرون ملک گئے تھے۔ اس لئے انہیں پاکستان واپس بلا کر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

میمو کمیشن کو تحقیقات مکمل کرنے کے لئے دی گئی دو ماہ کی مدت میں توسیع کی درخواست کی سماعت بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق حسین حقانی کی وکیل عاصمہ جہانگیر بیرون ملک ہیں جس کی وجہ سے ان کے ایڈووکیٹ آ ن ریکارڈ عدالت سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کریں گے تاہم میمو کمیشن کی مدت میں توسیع دئیے جانے کے قوی امکانات موجود ہیں۔