سپریم کورٹ : (جیو ڈیسک)اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہا ہے سپریم کورٹ کو وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ اٹارنی جنرل نے کہا یہ اختیار صرف قومی اسمبلی کا اسپیکر رکھتا ہے۔ اٹارنی جنرل کہتے ہیں یہ فیصلہ غیر آئینی ہے آئین کی کئی شقوں سے متصادم بھی ہے عدالت کو بتا دیا کہ فیصلے میں آئین کے آرٹیکل 248 ون،248 ٹو سے انحراف کیا گیا۔
عدالت کو وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا اختیار نہیں اس کا اختیار صرف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ہے اگر اسپیکر نوٹس ہی نہ لیں تو یہ معاملہ ختم سمجھیے اگر سپریم کورٹ اسپیکر کے پاس گئی تو محض ایک فریق ہو گی۔