سپر ایٹ : ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 15 رنز سے شکست دیدی

 west indies

west indies

پالی کیلے(جیوڈیسک) پالی کیلے میں کھیلے جانے والے سپرایٹ کے دوسرے میچ میں ویسٹ اینڈیز نے انگینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد پندرہ رنز سے فتح حاصل کر لی انگلینڈ کی جانب سے ایلیکس ہیلیس اور ایون مورگن کی دھواں دھار بیٹنگ کسی کام نہیں آئی ۔ ایک سو اسی رنز کے تعاقب میں انگلینڈ نے چار وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چونسٹھ رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دئے گئے ایک سو اسی رنزکے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے انگلینڈ کا آغاز انتہائی مایوس کن تھا۔ ان کے پہلے دو بیٹسمین بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے۔ ایلیکس ہیلیس نے میچ کو سنبھا لا اور اکیاون گیندوں پر اڑسٹھ رنز بنائے انہیں سیموئیلس کی گیند پر رام دین نے کیچ کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے دوسرے کامیب بیٹسمین ایون مورگن تھے جنہوں نے انتہائی جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چھتیس گیندوں پر اکہتر رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روی رام پال نے دو جبکہ کرس گیل اور سیموئیلس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ کے آغآز پر ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور جانسن چارلس نے اننگ کا آغآز کیا۔ دونوں اوپنرز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جانسن چارلس نے چھپن گیندوں پر چوراسی رنز بنائے جبکہ کرس گیل نے پینتیس گیندوں پراٹھاون رنز بنا کر ویسٹ انڈیز کی پوزیشن کومستحکم کردیا تھا۔ انگلینڈ کی جانب سے بروڈ سب سے زیادہ کامیاب بائولر ثابت ہوئے انہوں نے چار اوور میں چھبیس رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔