سپین (جیوڈیسک)سپین میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ دارالحکومت میڈرڈ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے سیکڑوں لوگ جمع ہو گئے اور دھرنا دیا۔
انہوں نے مالی سال دو ہزار تیرہ کا بجٹ مسترد کرتے ہوئے حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے صحت اور تعلیم کے شعبے میں کٹوتیوں سے کم آمدنی والے افراد متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا حکومتی پالیسیوں سے ملک میں بے روزگاری کی شرح بھی بڑھ گئی۔