سپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو توہین عدالت کا نوٹس نہیں ملا: فیصل کنڈی

Faisal Kundi

Faisal Kundi

ڈیرہ اسماعیل خان : (جیو ڈیسک) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ توہین عدالت بل کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی یا چیئرمین سینٹ کو عدالتی نوٹس نہیں ملا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کے دوران فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی یا چیرمین سینٹ کو آئین میں استثنی حاصل ہے اور دونوں کو دنیا کی کوئی عدالت طلب نہیں کر سکتی اگر کوئی نوٹس موصول ہوا تو قانونی ماہرین سے مشورہ کیا جائے گا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی پی پی اداروں سے ٹکراؤ نہیں چاہتی یہی وجہ تھی کہ حکومت نے یوسف رضا گیلانی کی برطرفی کا فیصلہ احتجاجا تسلیم کیا اور 19 جولائی کو ملتان کے جلسہ عام میں عوام کی عدالت ثابت کردے گی کہ یوسف رضا گیلانی حق پر تھے۔