ھالی ووڈ (جیوڈیسک)جیمز بانڈ فلم “سکائی فال” نے باکس آفس پر کامیابیوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے امریکا میں آٹھ کروڑ اٹھہتر لاکھ ڈالرز کما لیے۔جیمز بانڈ سیریز کی تیئسویں فلم کو دنیا بھر میں توقعات سے کہیں زیادہ کامیابی ملی ہے۔ دو روز قبل تک گلوبل مارکیٹ میں فلم کی مجموعی آمدنی پینتیس کروڑ ڈالرز تھی جس میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔
گزشتہ پچاس سال میں کسی بانڈ فلم نے اتنے پیسے نہیں کمائے۔ اس سے پہلے بننے والی بانڈ فلم “کوانٹم آف سولیس” تھی جس نے امریکا میں ساڑھے چھ کروڑ ڈالرز کاروبار کیا۔ “سکائی فال” میں ڈینئیل کریگ نے جیمز بانڈ کا کردار ادا کیا ہے۔