لاہور (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انا کا مسئلہ بنائے بغیر عام انتخابات سے قبل جنوبی پنجاب میں نیا صوبہ بنائیں۔ ایم کیو ایم آفس لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے اور اگر آج نئے صوبے کا قیام عمل میں نہ آیا تو مزید دس سے پندرہ سال تک ایسا ممکن نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ نئے انتظامی یونٹس بننے پر سب کا اتفاق ہے تو جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی ان کا حق ملنا چاہئے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے نئے صوبے کے لئے قرار داد پاس ہو چکی ہے مگر اس کے باجود جنوبی پنجاب ننے سے روکنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کی غیر متنازعہ ترین شخصیت ہیں۔