تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ سیاسی مسائل فوجی طاقت سے حل نہیں کئے جاسکتے،بلوچستان میں پانچواں آپریشن کیا جا رہا ہے،جب فوج سب کچھ کر رہی ہے تو پھر حکومت کا کیا کردار ہے،انہوں نے کہا کہ امن صرف انصاف سے قائم ہو سکتا ہے،ہم نے مشرقی پاکستان سے کوئی سبق نہیں سیکھا،اب غلطیوں سے سبق سیکھنے اور نیا پاکستان بنانے کا وقت آگیا ہے۔تحریک انصاف کے صدر جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ بلوچ عوام پاکستان کا پرچم بھی نہیں لگانا چاہتے،یہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہئے۔