اسکردو ( جیو ڈیسک) اسکردو کے گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دبے فوجی جوانوں اور شہریوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن آج بھی جاری ہے۔ امدادی ٹیموں نے گزشتہ روز متعدد لاشیں نکال لی تھیں۔ آئی ایس پی آر نے برفانی تودے تلے دبے اہلکاروں کی فہرست ویب سائٹ پر جاری کردی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تودے تلے دبنے والوں میں ایک سو چوبیس جوان اور گیارہ دفاعی اہلکار شامل ہیں۔پاک فوج کی امدادی ٹیموں نے برفانی تودے کے نیچے دبی متعدد جوانوں کی لاشیں نکال لیں۔اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ کچھ جوانوں کو زندہ نکال لیا جائے گا۔
اسکردو کے گیاری سیکٹر میں ریسکیوآپریشن کیلئے راولپنڈی سے بھاری مشینری بھجوائی گئی۔ذرائع کے مطابق بھاری مشینری فضائیہ کی مدد سے ائیر لفٹ کی گئی تھی۔گزشتہ روز علی الصبح سیاچن سیکٹر میں برفانی تودہ گر نے سے جوان دب گئے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے برفانی تودہ سترسیاسی فٹ بڑاہیجوایک کلومیٹر تک پھیل گیا۔