سیاچن : میاں نواز شریف کا سیاچن سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ

nawaz sharif

nawaz sharif

سیاچن : (جیو ڈیسک)ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے سیاچن سے پاکستانی فوج کو واپس بلانے کا مطالبہ کردیاہے ۔۔انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے سیاچن کے متاثرین کے لئے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ن لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف سیاچن کے دورے پر پہنچ گئے انہوں نے گیاری سیکٹر کا دورہ کیا اور اسکردو میں برفانی تودے تلے دبنے والے فوجی جوانوں کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور بتایا کہ لواحقین کی امداد کے لئے پنجاب حکومت نے اسپیشل پیکج تیار کیا ہے۔ نواز شریف نے حوالدار محمد اسحاق کے گھر جا کر لواحقین سے ملاقات کی اور 8 خاندانوں کو 5 ،5 لاکھ کے چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر نواز شریف کا کہناتھا کہ سیاچن مسئلے کو حل کرنیکے لئے دونوں ممالک کو ہنگامی اقدامات اٹھانے چاہئیں 26 ہزار فٹ کی بلندی پر دونوں ممالک کی افواج کو مسائل کا سامنا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کی باتیں ہو رہی ہیں وہاں سیاچن مسئلے کو حل کرانے کے سلسلے میں پاکستان کو پہل کرنے کی ضرورت ہے ۔ سیاچن پر سالانہ کھربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں جو دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیںس اس رقم کو غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرنا چاہئیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں سیاچن کا مسئلہ حل کے قریب پہنچ گیا تھا۔ ن لیگ کے سربراہ کا کہناتھا کہ شاہراہ قراقرم پر پے در پے دہشت گردی کے واقعات حکومت کی نااہلی ہے ۔ گلگت میں کرفیو نافذ کر کے عوام کو عذاب میں مبتلا کیاگیا لیکن نتیجہ کچھ بھی نہیں نکلا۔