سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاکستان بھر میں سانحہ لوسر کے شہداء کے سوگ میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے

گجرات (جی پی آئی) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر پاکستان بھر میں سانحہ لولوسر کے شہداء کے سوگ میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور پورے ملک میں تین روز تک سوگ منایا جائیگا ، چوہدری منظور حسین وڑائچ ، سید الطاف عباس کاظمی ، میر جواد حسین جعفری و دیگر راہنمائوں نے سانحہ لولوسر کی مذمت کی ہے ، جس میں مسافر کوچ پر فائرنگ کر کے 22مسافروں کو شناخت کے بعد شہید کر دیا گیا ، انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات حکومت وقت کیلئے سوالیہ نشان ہیں ، جو حکومت اپنے شہریوں کا تحفظ نہیں کر سکتی ، اس کا اقتدار میں رہنے کا کوئی فائدہ نہیں ، حکومت دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے اقدامات کرے ۔