سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے سال 2013ء کے لئے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے ذمہ داران کا اعلان کر دیا

کھاریاں(عمر فاروق اعوان سے)الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے صدر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے سال 2013ء کے لئے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے ذمہ داران کا اعلان کردیا۔جس کے مطابق چوہدری عمران انور کی ضلعی سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر طارق سلیم کو سنیئرنائب صدر،چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ آف دھول اور حاجی غضنفراقبال سنیئرنائب صدور،ڈاکٹر خالد محمود ثاقب جوائنٹ سیکرٹری ،مالیات کے انچارج ڈاکٹرحامد الرحمان ٹیپو، عدنان شیر مسیح کو ضلعی انچارج اقلیتی امور اور عزیزالرحمان مجاہد کو ضلعی سیکرٹری نشرواشاعت ہوں گئے۔

اس کے ساتھ ساتھ کفالت یتامیٰ پروگرام (الخدمت آرفن کیئرپروگرام)کے انچارج ڈاکٹر طارق سلیم،الخدمت مائیکروفنانس کے انچارج حاجی غضنفراقبال آف مہمد چک،شعبہ امور جیل اور شعبہ ہیلتھ کے انچارج چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ آف دھول،ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے انچارج ڈاکٹر خالد محمود ثاقب جب کہ الخدمت ایمبولینس سروسز کے انچارج حافظ محمد اقبال کنجاہی ہوں گے۔