سیف اور میری شادی قومی سطح پر مذاق بن گئی ہے:کرینہ کپور

Saif and Kareena

Saif and Kareena

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ ادا کارہ کرینہ کپور نے کہا ہے کہ انھیں اس بات پر افسوس ہے کہ انکی شادی اب قومی سطح پر مذاق بن کر رہ گئی ہے. ممبئی میں ایک بھارتی اخبار سے انٹرویو میں بے بو نے اعتراف کہا کہ خود انکی اور سیف کی بے انتہا فلمی مصروفیات کے باعث اس شادی میں بہت تاخیر واقع ہوئی ہے۔

جس پر انھیں افسوس ہے تاہم انھوں نے کہا کہ سیف سے انکی شادی ہو کر رہے گی۔ اس موقع پر بے بو نے سیف کے ساتھ شادی کی حتمی تاریخ دینے سے گریز کیا۔ سیف اور کرینہ کی شادی اب تک تین مرتبہ ملتوی ہو چکی ہے۔