بالی ووڈ(جیو ڈیسک) بالی ووڈ نواب سیف علی خان کرتے ہیں روز نیا انکشاف۔ شادی کی تاریخ کے ساتھ جگہ بھی بدل ڈالی۔ بالی ووڈ کے سیفینا کی شادی بنی ہوئی ہے اک معمہ۔ کبھی ماما شرمیلا ٹیگور کرتی ہیں اعلان کہ بیٹے سیف کی شادی اکتوبر میں ہوگی۔
اب سیف علی خان کررہے ہیں اس بات کی تردید۔ کہتے ہیں ابھی اکتوبر بھی کنفرم نہیں۔ سال کے بالکل آخر میں کریں گے شادی اور تو اور سیف نے اپنی شادی کے دن کسی قسم کی بدمزگی سے بچنے کے لئے یہ بھی کہہ دیا کہ وہ بھارت میں نہیں بلکہ نئی زندگی کی شروعات کریں گے لندن کے پرسکون ماحول سے۔ اب دیکھتے ہیں کہ لندن میں ہو یا بھارت میں۔ سیفینا اس سال بھی کریں گے شادی یا نہیں۔