سیلاب متاثرین کیلئے 26 کروڑ 10 لاکھ کی مالی امداد

pakistan flood

pakistan flood

کراچی : ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ اور بلوچستان میں سیلاب اور طوفانی بارشوں سے متاثرین کی بحالی کیلئے چھبیس کروڑ دس لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کردی ہے۔ یہ امداد متاثرین کی خوراک، پینے کے پانی، ادویات اور رہائشی خیموں پر خرچ کی جائے گی۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر،، ڈاکٹر ورنر لی پیک کا کہنا ہے کہ اس امداد سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی استعداد میں اضافہ ہو گا اور وہ بہتر طریقے سے سیلاب متاثرین کیلئے خدمات جاری رکھ سکے گی۔