سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین کیخلاف راجہ فاروق حیدر اپنی گھٹیا اور غلیظ زبان کو لگام دیں
Posted on September 22, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین کیخلاف راجہ فاروق حیدر اپنی گھٹیا اور غلیظ زبان کو لگام دیں آئے روز میرپور آ کر لوگوں سے پیسے بٹورنا ان کا پیشہ ہے حکومت سے ایک طرف 3 کروڑ 30 لاکھ کی سکیمیں لینے میں اور دوسری طرف جھوٹی قسم کھا کر عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ شاہد انور، چوہدری طاہر اقبال، چوہدری سجاد انور نے جاتلاں میں راجہ فاروق حیدر کی طرف سے چوہدری محمد یٰسین کیخلاف استعمال ہونیوالی زبان پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر آزاد کشمیر کا سب سے بڑا منافق اور جھوٹا شخص ہے جو ایک طرف حکومت سے پوری پوری مراعات لے رہا ہے اور دوسری طرف جھوٹی قسمیں کھا کر لوگوں کو کہتے ہیں کہ میرا اور میرے ممبران اسمبلی کو چوہدری مجید اور اسکی حکومت سے کوئی کٹھ جوڑ نہ ہے نہ کوئی مراعات لی ہے اور نہ لونگا جو سب سے بڑی منافقت ہے حکومت سے راجہ فاروق نے ایک کروڑ تیس لاکھ کی سکیمیں لی اپنے اور بھمبر کے حلقہ میں چوہدری مجید سے بھر پور سپورٹ لے رہے ہیں بھمبر کے اندر مسلم لیگ کے کارکنان چوہدری مجید کیساتھ گٹھ جوڑ کی وجہ سے بد معاشی اور غنڈہ گردی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری یٰسین پیپلز پارٹی کا ہی نہیں بلکہ آزاد کشمیر کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کیخلاف راجہ فاروق حیدر کی طرف سے گھٹیا اور غلیظ زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر فاروق حیدر نے اپنی زبان کو لگام نہ دی تو پیپلز پارٹی کے کارکنان خود ان کو لگام دینگے۔
انہوں نے کہا کہ خود راجہ فاروق حیدر کا کوئی ذریعہ معاش نہ ہے لوگوں اور حکومت کو بلیک میل کر کے اپنا نظام چلاتے ہیں آئے روز میرپور آکر لوگوں سے پیسے بٹورنا ان کا مشغلہ بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ سینئر وزیر چوہدری محمد یٰسین کے خلاف غلیظ، گھٹیا زبان کو کسی صورت برداشت نہ کرینگے۔