سینیٹ میں اراکین نے امریکی کانگریس کی خارجہ کمیٹی کی طرف سے بلوچستان کی صورتحال پراجلاس کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ حکومت نوٹس لے۔
سینیٹ کا اجلاس چیئرمین فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت ہوا۔ قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین رضاربانی نے کہا کسی بھی ملک کو پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں دے سکتے۔ قومی سلامتی کمیٹی اس معاملے کا ازخود نوٹس لے گی۔ دیگراراکین نے بھی امریکی خارجہ کمیٹی کے اقدام کی مذمت کی۔