سیول کانفرنس میں گیلانی اوباما ملاقات کی تصدیق

Meeting

Meeting

پاکستان : (جیو ڈیسک) وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر براک اوباما جوہری سربراہ کانفرنس کے موقع پر سیول میں وزیراعظم گیلانی سے ملاقات کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری کے مطابق امریکی صدر جنوبی کوریا میں جوہری کانفرنس میں شریک ہوں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر وہ منگل ستائیس مارچ کو پاکستانی وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کریں گے۔

پارلیمانی سفارشات کے بعد یہ پاک امریکا قیادت کی پہلی ملاقات ہوگی جس میں مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ملاقات کے دوران افغانستان سمیت خطے میں سکیورٹی کی صورتحال اور استحکام کیلیے پاکستان کے تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔