سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کا نیا بروکریج اندراجی نظام مسترد

stock

stock

کراچی اسٹاک مارکیٹ کے جنرل باڈی اجلاس میں سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن کے نئے بروکریج اندراجی نظام کو مسترد کردیا ہے ۔ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی جانب سے اسٹاک مارکیٹ کو بھیجے گئے کانسپٹ پیپر میں نئے مجوزہ بروکریج اندراجی نظام کے تحت ممبر کو رواں سال دس کروڑ پیڈ اپ کپیٹل رکھنا لازمی قرار دیا ہے جس کو مرحلہ وار سال دوہزار تیرا تک بیس کروڑ اورسال دوہزار چودہ تک ممبر کا پیڈ اپ کپیٹل چالیس کروڑ ہونا لازمی ہے۔
مارکیٹس تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت کراچی اسٹاک مارکیٹ کے ایک سو ساٹھ سرگرم ممبران میں صرف چھ ممبرز دس کروڑ کا پیڈ اپ کپیٹل کی شرائط پوری کرنے لے قابل ہیں جبکہ بیشتر ممبرا ن کے پاس صرف انضمام کرنے کی صورت نظر اتی ہے۔