مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم نے اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ سی این جی اسٹیشنز مالکان کے منافع میں کمی کرا دی۔ مشیر پیٹرولیم کے قریبی ذرائع کے مطابق اوگرا نے بدھ کے روز سی این جی اسٹیشنز مالکان کا منافع پانچ روپے اٹھائیس فی کلو تجویز کیا تھا تاہم ڈاکٹر عاصم نے اوگرا کو یہ منافع مزید کم کرکے دو روپے پچیانوے پیسے فی کلو مقرر کرنے کی ہدایت کی جس میں یہ منطق اختیار کی گئی کہ سی این جی اسٹیشن مالکان کا منافع پٹرول پمپ مالکان کے منافع کے برابر کردیا جائے۔
ذرائع کے مطابق نئے فارمولے میں سی این جی ایسوسی ایشن کے بعض مطالبات کو شامل کیا گیا ہے۔