سی این جی اضافی ٹیکس کے خاتمے کیخلاف درخواست پر 13 جنوری کو سماعت

CNG

CNG

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نظرثانی درخواست پر سماعت کی۔ ایف بی آر کے وکیل شکیل الرحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے لوڈشیڈنگ اور سی این جی کے حوالے سے مشترکہ فیصلہ دیا۔

اٹارنی جنرل منیر اے ملک نے عدالت کو بتایا کہ سیکشن تھری ٹیکس وصولی کے حوالے سے ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ دہرا ٹیکس نہیں ہونا چاہیے۔

سپریم کورٹ نے ابتدائی دلائل کے بعد درخواست کی سماعت تیرہ جنوری تک ملتوی کر دی۔