لاہور(جیوڈیسک) لاہور سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سی این جی سیکٹر کو غیر معینہ مدت کیلئے گیس فراہمی بند کردی ہے، سوئی ناردرن کے ایم ڈی عارف حمید کا کہنا ہے کہ گیس کی گھریلو طلب 1510 ملین کیوبک فٹ کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے جسے کسیصورت نظرانداز نہیں کرسکتے۔
لاہور میں زرائع سے گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید نے بتایا کہ 1510ملین کیوبک فٹ گھریلو طلب ایک ریکارڈ ہے، ان حالات میں سی این جی سیکٹر کو گیس فراہم نہیں کرسکتے، گھریلو صارفین اولین ترجیح ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کرسکتے۔
انہوں نے گھریلو صارفین سے درخواست کی کہ ہیٹر اور گیزر کا استعمال کم کردیں۔ ذرائع کے مطابق لاہور ریجن میں سی این جی سیکٹر کو 2 ہفتوں میں صرف ایک روز گیس مل سکی ہے جبکہ ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور پاور سمیت تمام صنعتی سیکٹرز کو ڈیڑھ ماہ سے گیس فراہمی معطل ہے۔