سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کیا جائیگا، مشیرپٹرولیم

Dr. Asim Hussain

Dr. Asim Hussain

کراچی(جیوڈیسک)مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہ سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں آٹھ سو سی سی اور آخرمیں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کو سی این جی ملے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا،اس سلسلے میں سمری وزارت قانون کو بھیج دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تین سے چار ہفتے میں سمری کا جواب آ جائے گا۔

مشیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پوش علاقوں سے سی این جی اسٹیشن ختم کر دیے جائینگے۔ پہلے مرحلے میں آٹھ سو سی سی تک کی گاڑیوں کو سی این جی ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آخری مرحلے میں صرف پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے سی این جی دستیاب ہوگی۔ ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ بجلی اور گیس بحران کی ذمہ داری اوگرا اور نیپرا پہ بھی عائد ہوتی ہے۔