سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ قبول نہیں ، ایسوسی ایشن

CNG

CNG

سی این جی ایسو سی ایشن نے حکومت کا تین دن کا سی این جی کی لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے کل سے سی این جی اسٹیشن کھلے رکھنا کا اعلان کر دیا ہے ۔
سی این جی ایسو سی ایشن کے رہنما غیاث پراچہ کے مطابق کل سے پوٹھوہار اور تمام پنجاب میں سی این جی اسٹیشن بند نہیں کئے جایں گے اور ایسو سی ایشن کے تمام سی این جی سٹیشن پنجاب کے مختلف علاقوں جن میں فیصل آباد، لاہور، بہاولپور، رحیم یار خان وغیرہ شامل ہیں اور انکے علاہو پوٹھوہار کے علاقوں میں جن میں اسلام آباد اور راوالپنڈی ڈویژن شامل ہیں میں سی این جی ا سٹیشن کھلے رہیں گے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے ہم حکومت کے اس فیصلے کو نہیں مانتے۔