شادی سے کوئی فرق نہیں پڑا ، فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے : ودیا

Bollywood

Bollywood

بالی ووڈ (جیوڈیسک) کی ڈرٹی ہیروئن ودیا بالن کا کہنا ہے شادی سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑا ، انہیں اب بھی فلموں کی بہت اچھی پیشکش ہو رہی ہے۔ ممبئی فلم ڈرٹی پکچر سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ودیا نے گزشتہ برس دسمبر میں سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی تھی۔

ایک انٹرویو میں ودیا نے کہا شادی کے بعد بھی فلموں میں انکی کامیابی کی وجہ انکے شوہر ہیں جو انکی ہر ممکن مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ فلم “ڈرٹی پکچر” انہوں نے اپنی منگنی کے بعد سائن کی۔ انہوں نے کہا شادی سے انکے کیرئیر پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ بالی ووڈ کے بہترین ہدائتکاروں کی جانب سے انہیں اب بھی پیشکش ہو رہی ہیں۔