شادی کی جگہ اور تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی: کرینہ کپور

Kareena Kapoor

Kareena Kapoor

بالی ووڈ(جیوڈیسک)نجانے کیوں بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور اپنی شادی کے سوال پر خاموشی اختیار کر لیتی ہیں اور رپورٹر اس حوالے سے سوال کرنے سے باز نہیں آتے۔

بھارتی فلم نگری ممبئی میں اپنی آنے والی فلم “ہیروئن”کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کرینہ نے کہا آپ کو سب کچھ معلوم ہے پھر سوال کیوں پوچھتے ہیں ۔رپورٹروں کے اصرار پر انہوں نے کہا کہ ابھی تک نہ تو شادی کا مقام اور نہ ہی تاریخ طے کی گئی ہے۔ شادی کے بعد اسلام قبول کرنے کے سوال پر کرینہ نے کہا وہ اسکا جواب نہیں دیں گی۔ میڈیا میں خبر گردش کر رہی ہے کہ وہ شادی کے روز اپنی ساس شرمیلا ٹیگور کا عروسی شرارہ پہنیں گی۔