شارجہ (جیوڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آخری ون ڈے میچ پیر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔ سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور جیت کیلئے دونوں ٹیمیں سردھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی ون ڈے سیریز کون جیتے گا۔ فیصلہ پیر کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آخری مقابلے کیلئے دونوں ٹیمیں سر دھڑ کی بازی لگانے کو تیار ہیں۔
دونوں ٹیموں نے نیٹ پریکٹس کیدوران خامیوں کودورکرنیکی کوشش کی ہے۔ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ لائن کمزور اوربولنگ کا شعبہ مضبوط ہے، لیکن سیریز جیتنے کیلئے مکمل ٹیم ورک ضروری ہے۔ کپتان مصباح الحق کے مطابق فائنل مقابلے کیلئے پلیئنگ الیون کا حتمی فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا جائیگا۔
سیریز برابر ہونے سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اوراب جیتنے کیلئے کھیلیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کو فاسٹ بولرز پر انحصار ہے لیکن بیٹسمینوں کیلئے دوسرا اسپیشلسٹ سعید اجمل ابھی تک درد سر بنے ہوئے ہیں۔ مائیکل ہسی کا کہنا ہے کہ سعید اجمل کا زیادہ سے زیادہ سامنا کرنے کے بعد ہی انھیں سمجھا جاسکتا ہے۔سعید اجمل کو قابو کرنے کیلئے نت نئی حکمت عملی تیار کی جارہی ہیں۔فاسٹ بولر مچل اسٹارک ان فٹ ہیںاور ایلسٹر میک ڈرموٹ کو چانس ملنے کاامکان ہے۔