شام (جیوڈٰیسک) شام میں پرتشدد واقعات جاری ہیں۔ جھڑپوں کے دوران مزید کئی افراد ہلاک ہوگئے۔ باغیوں نے شامی حکومت کے وفاداروں کو ترکی باردڑکی چیک پوسٹ پر روک کر ہتھیار برآمد کر لئے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شام اور اردن کی افواج کے درمیان سرحد پر جھڑپیں ہوئیں جن کے دوران دونوں اطراف کی فوجوں نے ایک دوسرے پر آزادانہ فائر کئے تاہم کسی بڑے حادثے کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب فری شامی فوج کے کمانڈر نے دعوی کیا ہے کہ بشارالاسد کے حامیوں کو ترکی کے قریب سرحد پر روکا گیا تو ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہواجسے بعد میں قبضے میں لے کر شامی فوج کے حامیوں کو نا معلوم مقام منتقل کر دیا گیا۔ادھر شامی حکومتی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسلامی شدت پسندوں کو امریکی حمایت حاصل ہے ۔