شام ، حکومت اورباغیوں میں جھڑپیں ، مزید 100 افراد ہلاک

syria clashes

syria clashes

شام (جیوڈیسک) شام میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، دارالحکومت دمشق کے قریب سرکاری فورسز کی جیٹ طیاروں سے بمباری کے نتیجے میں مزید سو افراد ہلاک ہو گئے، دو روز میں ہلاکتوں کی تعداد چار سو سے بڑھ چکی ہے۔بمباری کے نتیجے میں رہائشی عمارتوں اور کاروباری مراکز تباہ ہو گئے، دمشق کے جنوب مغربی علاقے درعایا میں دو سو سے زائد لاشیں برآمد ہوئی ہیں، غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے روز سرکاری فورسز کی جانب سے باغیوں کے ٹھکانوں پر ہونیوالی بمباری اور شلینگ کے نتیجے میں تاحال چار سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شام میں خانہ جنگی شروع ہونے سے لیکر اب تک پہلی مرتبہ صرف ایک ہی دن میں اتنی بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئی ہیں، ادھر شامی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ شام کی خانہ جنگی میں غیر ملکی دہشت گرد باغیوں کی مدد کر رہے ہیں۔