شام (جیوڈیسک) شام کے شہر “دیرآ” میں دو خودکش دھماکوں میں بیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو گئے، اپوزیشن جماعتوں نے صدر بشار الاسد کے خلاف فارمولے پر اتفاق کر لیا۔بم دھماکے فوجی کلب میں ہوئے جن میں ابتدائی طور پر بیس ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
خودکش کار بم دھماکوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ باغی گروہوں کے نئے لیڈرجارج صابرہ عیسائی اورسابق کمیونسٹ راہنماء ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ کونسل کو مزید ہتھیار فراہم کئے جائیں تاکہ صدر بشارالاسد کا تختہ الٹا جا سکے