شام (جیوڈیسک) شام کے مرکزی شہرالیپو میں باغیوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جھڑپیں بدستورجاری ہیں۔ سرکاری فورسز کی شدید گولہ باری اور شیلنگ کے نتیجے میں باغی حلب کے اہم ضلع صلاح الدین سے پیچھے ہٹنے پرمجبور ہوگئے۔
فری سیرین آرمی کے کمانڈرز کے مطابق اسلحے کی کمی کے باعث جنگجو پیچھے ہٹنے پرمجبور ہوئے۔سرکاری فورسز کی گولہ باری اور شیلنگ کے نتیجے میں سینکڑوں مکانات اور کاروباری مراکز تباہ ہو گئے۔متعدد شہریوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔