شام: بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد چالیس ہوگئی

damascus blast

damascus blast

شام میں خود کش کار بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد چالیس ہوگئی ہے۔ یہ دھماکے سکیورٹی فورسز کے دفتر کے باہر ہوئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق خود کش حملہ آوروں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں سکیورٹی ڈائرکٹریٹ کے دفتر سے ٹکرادیں جس سے چالیس افراد ہلاک اور سو سیزائد زخمی ہو گئے۔ شامی حکام نے دھماکوں کی ذمہ داری القاعدہ پر عائد کی ہے جبکہ اپوزیشن نے پر الزام لگایا ہے کہ دھماکے حکومت نے اقوام متحدہ کی ٹیم پر اثر انداز ہونے کے لئے خود کروائے ہیں۔