شام : حمص میں جھڑپوں کے دوران مزید70 افراد ہلاک

syria

syria

شام : (جیو ڈیسک)شام کے صوبہ حمص کے ہولا قصبہ میں جھڑپوں کے دوران ستر افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دمشق اور حلب سمیت ملک کے اکثر شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے بشارالاسد سے استعفے کامطالبہ کیا۔ہلاکتیں شام کے صدر بشارالاسد کے خلاف ہونے والے مظاہروں کے دوران ہوئیں۔ حکومت مخالف انسانی حقوق کے نمائندوں نے میڈیا کو بتایا کہ بشارالاسد کی فورسز نے حمص میں متعدد کارروائیوں کے دوران ستر افراد کو ہلاک کردیا۔

ہلاک ہونے والوں میں تیرہ بچے بھی شامل ہیں۔ جنوبی شہر درعا میں فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے نو افراد کو ہلاک کیا۔ بین الاقوامی سفارت کا ر اور اقوام متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان کی کوششوں سے چھ ہفتے شام میں طے پانے والے امن معاہدے کے باوجود ملک میں تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔