شام (جیوڈیسک)شام کے شہر درہ میں سیکیورٹی فورسز آپریشن کے بعد تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔مرنے والوں کی تعداد چار سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔
درہ پر شامی فوج کے دوبارہ قبضے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں سے تشدد زدہ لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن ترجمان کے مطابق صدر بشار الاسد کے حامیوں نے شہر پر قبضہ کرنے کے بعد مخالفین کو خاندان سمیت سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا ہے۔ مرنے والوں میں بیشتر افراد عام شہری ہیں۔ شہر کی مرکزی مسجد سے ڈیڑھ سو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔