شام(جیوڈیسک)شام کیشہر ادلیب میں فوجی طیاروں کی بمباری سے بیس سے زائد افراد ہلاک، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بمباری کے بعد کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو آگ لگ گئی، انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی ایک ویڈیو کے مطابق خوفناک بمباری کے باعث درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ ہر طرف سے دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بمباری کے باعث بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ زخمیوں میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔